
وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی 8 سال پرانی تصویر شئیر کرکے پرانی یادوں کو تازہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پرسال 2013 کی ایک تصویر شئیر کی ہے، جس وقت عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیر علا ج تھے۔
آج سے 8 سال پہلے. شوکت خانم ہسپتال میں کپتان کی 2013 کی الیکشن کیمپین کے آخری جلسے میں تقریر سے پہلے. @ImranKhanPTI کی لاہور جلسے میں گرنے کو دو دن بعد. تقریر سے آدھا گھنٹہ پہلے تک وہ اتنی شدید تکلیف میں تھے، ممکن ہی نہیں لگ رہا تھا کہ تقریر کر سکیں گے. pic.twitter.com/w4XU4YcSD1
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 10, 2021
واضح رہے کہ یہ تصویر اس واقعے کی یاد دلاتی ہے جب عمران خان سال 2013 میں لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کے لئے لفٹر سے اسٹیج پر چڑھتے ہوئے اپنے 3محافظوں سمیت گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔
لفٹر سے گرنے کے باعث عمران خان سر پر شدید چوٹیں لگنے سے بے ہوش ہو گئے تھے۔
اس وقت عمران خان کے گرتے ہی جلسہ گاہ میں نا صرف بھگدڑ مچ گئی تھی بلکہ ان کے سپورٹرز بھی غمزدہ ہوگئے تھے ۔
عمران خان کو ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی مقامی اسپتال پہنچایا گیا تھا اور پھر اس کے بعد وہ مزید علاج کےلئے شوکت خانم اسپتال منتقل ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News