Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئیں جانتے ہیں ہوم میڈ بریانی سڑکوں پر فروحت کرنے والے حوصلہ مند شخص کی کہانی

Now Reading:

آئیں جانتے ہیں ہوم میڈ بریانی سڑکوں پر فروحت کرنے والے حوصلہ مند شخص کی کہانی

کورونا کی وجہ سے  دنیا بھر میں صرف انسانی جان کا  نقصان نہیں ہوا ہے بلکہ پوری دنیا ایک بڑے معاشی بحران سے بھی دو چار ہے۔

کورونا  وباء کے دوران ناجانے کتنے ہی افراد بےروزگار بھی ہوئے اور ہار مان لی لیکن بہت سے لوگوں نے ان سب مشکلات میں بھی حالات کا سامنا کیا اور کامیاب رہے۔

ایسی ہی ایک کہانی کے کردار کے  متعلق ہم آپ کو بتائیں گے جنہوں نے نوکری چھوٹ جانے کے بعد روزگار کی حاطر بہت منت سماجت  کی لیکن آخر میں اپنی ہوم میڈ بریانی کا کاروبار شروع کیا اور ماشاء اللہ آج وہ کامیاب ہیں۔

ان کا نام محمد عمر کمال ہے جو کہ لمز اور کینیڈا کی میگل یونی ورسٹی سے انٹر پرائز مینجمنٹ کی ٹریننگ حاصل کرنے والے اور تدریس کے شعبے میں منسلک ہیں۔

آنکھوں میں آنسو بھر عمر کمال صاحب کا یہ کہنا تھا کہ جب انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ رزق کا وعدہ تو اللہ نے کیا تھا وہ بندوں سے مانگ کر گناہ گار ہو رہے ہیں یہ محسوس ہونے کے بعد تین ماہ تک انہوں نے رو رو کر اللہ سے اپنے گناہ کی معافی طلب کرنی شروع کر دی۔

Advertisement

 بے روزگاری اور نوکری کی تلاش کے بعد انہوں نے اور ان کی بیوی نے یہ فیصلہ کیا کہ اب ایک ایسا کام شروع کیا جائے جو کہ اپنے بل بوتے پر شروع کیا جائے جس میں کسی دوسرے پر انحصار نہ ہو۔

اس دوران ان کی بیگم لبنیٰ جو کہ خود بھی تدریس کے شعبے سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر شیف بھی تھیں انہوں نے گھر پر بریانی بنا کر بیچنے کا مشورہ دیا جس کے بعد  ان کی بیگم نے ان کو بریانی بنا کر ڈبوں میں پیک کر کے بیچنے کے لیے دی۔

اس حوالے سے عمر کمال صاحب کا کہنا ہے کہ شروع میں پندرہ ڈبے بنا کر جب وہ بیچنے کے لیے گئے تو یہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ تھا کہ وہ کس طرح آواز لگا کر بریانی بیچنا شروع کریں۔

مگر پھر ان کے اندر موجود عمر کمال نے ان کو ایک چپیڑ لگائی کہ ابھی تو تم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ کر اور دنیا کے لوگوں کو چھوڑ کر صحیح جگہ پر پہنچے ہو اور ایک بار پھر راستے سے بھٹک رہے ہو
اس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ گاڑی سے دوبارہ نکلا اور اس کے بعد سے آج تک ہوم میڈ بریانی ہوم میڈ بریانی کی آواز لگانی بند نہیں کی۔

اب ان کا ہوم میڈ بریانی کا کاروبار دن بدن ترقی کرتا جا رہا ہے اور ان کی بریانی اسلام آباد کے لوگوں کی پسند بنتی جا رہی ہے اس وجہ سے ان کا ارادہ ہے کہ وہ ہوم میڈ بریانی کا ایک ریستوران شروع کریں گے اور اپنے کاروبار کو ترقی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمی کی شدت سے پریشان شخص کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو وائرل
ثانیہ مرزا نے ذہنی سکون کا راز بتا دیا
مصنوعی ذہانت کے استعمال کیساتھ بڑھتی ہوئی گرمی کا توڑ متعارف
لیبر ڈے پر گوگل ڈوڈل مزدوروں کی محنت کیلئے وقف
اساتذہ اور طلباء کے درمیان جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر