Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محنت اور لگن کی شاندار مثال، سموسہ فروش کی بیٹیاں افسر بن گئیں

Now Reading:

محنت اور لگن کی شاندار مثال، سموسہ فروش کی بیٹیاں افسر بن گئیں
افسر

محنت اور لگن کی شاندار مثال، سموسہ فروش کی بیٹیاں افسر بن گئیں

محنت اور لگن کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے سندھ کے علاقے ٹنڈو جام میں ایک سموسے بیچنے والے کی دو بیٹیوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کا امتحان پاس کر کے گریڈ 17 کی افسر بن گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد محلہ کے رہائشی حبیب الرحمان انصاری جو کہ ٹنڈو جام میں سموسے فروخت کرتے تھے، ان کی دو بیٹیوں نے ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے کے بعد محکمہ لائیو سٹاک سندھ میں گزیٹیڈ آفیسر بننے پر بہت خوش ہیں۔

چھ بچوں کے باپ حبیب انصاری نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے سب کچھ کیا اور ان کی دو بیٹیاں ڈاکٹر صباحت اور صدف انصاری نے 17ویں جماعت میں افسر بن کر ان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

ڈاکٹر صدف ٹنڈو جام میں گریڈ 17 میں ویٹرنری آفیسر کے طور پر تعینات تھیں جبکہ ڈاکٹر صباحت ٹھٹھہ میں بطور ویٹرنری آفیسر کام کر رہی ہیں۔

دونوں لڑکیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں تعلیم دلانے پر اپنے والدین خصوصاً والد کی کوششوں کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی نوجوان کی بھارت میں دل کی پیوند کاری، لڑکی کو نئ زندگی مل گئی
’شوگر ویکسنگ‘ کا وائرل رجحان، نوجوان لڑکیوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
بیوٹیشن کا اپوائنٹمنٹ نہ ملنے پر خاتون نے گاڑی کو آگ لگا دی، ویڈیو وائرل
معروف اداکار نے اسلام قبول کرلیا
آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کہاں ہوگی؟
لائیو شو کے دوران ٹی وی اینکر بےہوش، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر