Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

5 ایسے پودے جو گرمی کے موسم میں کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

Now Reading:

5 ایسے پودے جو گرمی کے موسم میں کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

5 ایسے پودے جو گرمی کے موسم میں کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

آج ہم آپ کو 5 ایسے پودوں کے بارے میں بتائیں گے جو گرمی کے موسم میں آپ کی بڑی مشکل آسان کر دیں گے۔

گرمی کے موسم میں اکثر لوگ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے لینے کے لئے چھت اور بالکنی میں جاتے ہیں لیکن وہاں پر مچھر بھی ہوتا ہے جو کئی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسے پودوں کے بارے میں بتائیں گے جو گھر کی فضا کو ٹھنڈا اور معطر رکھنے کے علاوہ مچھروں سے بھی پاک رکھتے ہیں۔

لیمن گراس

لیمن گراس کا پودا پاکستان کی آب و ہوا میں خوب پھلتا پھولتا ہے، جہاں اس کی چائے وزن میں کمی کرنے اور صحت کے بہت سے مسائل حل کرنے میں کارآمد ہے وہیں اس کے پودوں سے خارج ہونے والی خوشبو مچھروں کو ناگوار گزرتی ہے اور مچھر اس جگہ سے دور رہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جہاں یہ پودا موجود ہو۔

Advertisement

لہسن

لہسن ڈالے بغیر کھانا مکمل نہیں ہوتا۔ بہت سے فائدوں والی یہ سبزی بھی مچھروں کی دشمن ہے۔ مچھر ہوں یا دوسرے کیڑے مکوڑے لہسن کی بو سے دور بھاگتے ہیں۔

تلسی

تلسی کے پتوں کی خوشبو تیز اور کسی قدر چبھتی ہوئی ہوتی ہے البتہ یہ بو مچھروں کو بھگانے میں مددگار ہوتی ہے۔ تلسی کا پودا جس جگہ رکھا جائے اس سے کافی دور تک مچھر، مکھی اور کیڑے مکوڑے نہیں آتے۔

روز میری

روزمیری ایسا پودا ہے جو آپ کو تنگ کرنے والے حشرات الارض سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ پودے جہاں موجود ہوں اس جگہ کا درجہ حرارت باقی جگہوں کی نسبت کم ہوجاتا ہے۔

Advertisement

پودینہ

پودینہ کھانے میں ذائقہ اور صحت کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ کیڑے مکوڑوں اور مکھی مچھروں کو بھی دور رکھتا ہے۔ پودینے کا پودا ٹھنڈا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی نوجوان کی بھارت میں دل کی پیوند کاری، لڑکی کو نئ زندگی مل گئی
’شوگر ویکسنگ‘ کا وائرل رجحان، نوجوان لڑکیوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
بیوٹیشن کا اپوائنٹمنٹ نہ ملنے پر خاتون نے گاڑی کو آگ لگا دی، ویڈیو وائرل
معروف اداکار نے اسلام قبول کرلیا
آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کہاں ہوگی؟
لائیو شو کے دوران ٹی وی اینکر بےہوش، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر