دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے رواں برس ہی سال ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی سروس کے تجرباتی آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 2023 میں باضابطہ طور پر ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اس مقصد کے لئے 2022 کے آخر میں اس سروس کو تجرباتی بنیادوں پر آغاز کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے آر ٹی اے نے کرایے پر ٹیکسی سروس چلانے والی ایک کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے، یہ کمپنی موٹر گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے عالمی سطح پر معروف ادارے جنرل موٹرز کی ذیلی کمپنی ہے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب میں پہلی خودکار الیکٹرک گاڑی کا افتتاح
معاہدے کے تحت کروز کمپنی یو اے ای میں ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی اور ای ہیل خدمات فراہم کرے گی۔
معاہدے پر کامیابی سے عمل درآمد کی صورت میں دبئی امریکا سے باہر خود مختار ٹیکسی سروس چلانے والا پہلا شہر ہوگا۔
مزید پڑھیے: ابو ظہبی میں بغیر ڈرائیور سفری سہولت کا آغاز
آر ٹی اے کے جاری بیان کے مطابق 2023 میں خود مختار ٹیکسیوں کی کم تعداد سڑکوں پر لائی جائے گی تاہم پھر اس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا، 2030 تک ان گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 4000 تک لے جایا جائے گا۔
آر ٹی اے کی بورڈ آف ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے چیئرمین مطار محمد الطائر نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکسی سروس کے تجربے اور اس کے لئے ڈیجیٹل نقشوں کی تیاری کے لیے ان گاڑیوں کو رواں برس کے آخر تک دبئی کی سڑکوں پر رواں دواں کردیا جائے گا۔
اس حوالے سے الطائر نے کہا کہ “یہ اقدام خودکار ڈرائیونگ ٹرانسپورٹ میں دبئی کے اولین کردار کو بڑھاتا ہے۔ جس کا مقصد 2030 تک دبئی میں نقل و حرکت کے کل سفر کے 25 فیصد کو مختلف خودکار ڈرائیونگ ٹرانسپورٹ موڈز پر سفر میں تبدیل کرنا ہے۔




















