Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید الفطر 2026 پر وائرل ہونے والی کشمیری چوڑیاں کیا ہیں؟

کشمیری چوڑیاں اپنے نفیس ڈیزائن، ہلکی چمک اور گھنگرو والی چوڑیوں کی جھنکار کے لیے مشہور ہیں۔

عید ہر سال اپنے ساتھ نئے رجحانات لاتی ہے۔ گزشتہ سال فرشی شلوار نے سب کی توجہ حاصل کی تھی تو اس سال کشمیری چوڑیاں ہر طرف دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا سے لے کر بازاروں تک ان چوڑیوں کی دھوم ہے۔

کشمیری چوڑیوں کی وادی کشمیر میں گہری ثقافتی اہمیت ہے۔ یہ اپنے نفیس ڈیزائن، ہلکی چمک اور گھنگرو والی چوڑیوں کی جھنکار کے لیے مشہور ہیں۔

یہ خوشی اور جشن کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ زیادہ تر یہ چوڑیاں شیشے سے بنتی ہیں لیکن دھات، چاندی اور سونے سے بھی تیار کی جاتی ہیں۔ وادی میں عید، شادیوں اور دیگر تہواروں پر ان کا استعمال عام ہے۔

ڈیزائن اور انداز

کشمیری چوڑیاں ہلکے اور گہرے دونوں رنگوں میں دستیاب ہیں۔ گہرے رنگ خاص طور پر دلہنیں پہنتی ہیں اور ان کے لباس کا اہم حصہ ہوتی ہیں۔

ہلکے رنگوں والی چوڑیاں ا؂یسی لگتی ہیں جیسے ان پر ستارے سجے ہوں اور یہ مشرقی اور مغربی دونوں طرح کے لباس کے ساتھ پہنی جاسکتی ہیں۔

2026 کا رجحان

اس سال کشمیری چوڑیوں کا جنون ہے۔ ملک بھر کی خواتین انہیں حاصل کرنے اور عید کے جوڑوں سے میچ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ سوشل میڈیا سے لے کر چھوٹے بڑے بازاروں تک ہر جگہ ان کی مانگ ہے۔

متعلقہ خبریں