Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کا جھوٹا چہرہ بے نقاب؛ انتہائی قریب سے گولی چلانے کی ویڈیو وائرل

اسرائیلی فوج نے انتہائی قریب سے گولی مار کر 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بلاجواز اور انتہائی قریب سے فائرنگ کرکے لڑکے کو موت کے گھاٹ اتارا جب کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ لڑکے نے ان کی طرف پتھر پھینکا جس کے بعد جوابی کارروائی میں لڑکے کو نشانہ بنایا گیا تاہم سامنے آنے والی ویڈیو نے اسرائیلی فوج کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔