Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حجاب کی بے حرمتی; راکھی ساونت نے بھارتی وزیراعلیٰ کو آئینہ دکھادیا

بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام کے ذریعے بھارت میں ایک مسلمان خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو اسلاموفوبیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں خواتین کے لیے حجاب پہننا ایک مذہبی فریضہ ہے اور کسی بھی مسلمان خاتون کا حجاب زبردستی اتارنا سراسر بے حرمتی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نتیش کمار کو چاہیے کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں سب کے سامنے معافی مانگیں اور اس پریس کانفرنس میں خاتون کو بھی مدعو کریں۔