Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فضائیہ ایئرمین اکیڈمی کورنگی میں شاندار پاسنگ آؤٹ تقریب

پاک فضائیہ ایئر مین اکیڈمی کورنگی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹرینیز اینٹری نمبر 2306، 2406 اور 2412 کے شرکا نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کی۔ اس تقریب میں پاک فضائیہ، بحریہ اور دوست ممالک کے مجموعی طور پر 1155 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این اے ایس ٹی پی) کے ایڈوائزری بورڈ کے صدر تھے جن کا استقبال ایئر آفیسر کمانڈنگ پاک فضائیہ ایئر مین اکیڈمی نے کیا۔