
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہوئی ہلکی بوندا باندی کے بعد آج بھی شہر کا مطلع جزوی ابر آلود ہے، شہر میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح سے شہر میں مغربی علاقوں کی جانب سے ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا ئیں چل رہی ہیںاور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ژوب، میرپور خاص، حیدرآباد، کراچی، شہید بینظیرآباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور، قلات، کالام ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کراچی، سکھر، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا حالیہ سسٹم اب تک بحیرہ عرب میں موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News