Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندری طوفان’’کیار‘‘کراچی سےایک ہزارکلومیٹردور

Now Reading:

سمندری طوفان’’کیار‘‘کراچی سےایک ہزارکلومیٹردور
maha storm

بحیرہ عرب میں بننےوالےسمندری طوفان ’’کیار‘‘ سےکراچی سمیت پاکستان کی کسی بھی ساحلی مقام کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بحیرہ عرب میں موجودسمندری طوفان کیارشدت اختیارکرگیا، سمندری طوفان کےباعث مکران کےساحلی علاقوں میں بارش متوقع ہےتاہم پاکستان کےساحلی علاقوں کوطوفان سےکوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ٹروپیکل سائیکلون ایڈوائزری کےمطابق بحیرہ عرب میں بننے والےہواکےکم دباؤ نےسمندری طوفان کی شکل اختیارکرلی ہےجس کو’’کیار‘‘ کانام دیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ  طوفان ’’کیار‘‘رواں سال بحیرہ عرب میں بننےوالا تیسراسمندری طوفان ہے، کراچی سے سمندری طوفان کافاصلہ 1000کلومیٹر کےلگ بھگ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کےمطابق سمندری طوفان کے 29 اور 30 اکتوبر کے درمیان عمان کے ساحلی مقام سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کےتیور بدل رہےہیں،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران کرا چی، کوئٹہ، لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنےکی پیشگوئی کی ہے۔

کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیادرجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈہوگیاہےجبکہ گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم سردرہنےکاامکان ہے۔

واضح رہےکہ چندروزقبل محکمہ موسمیات نےخبردارکیاتھاکہ سائیکلون کیارکی وجہ سے اکتوبر کے آخر یا نومبر کے اوائل میں بارش ہونے کا امکان ہے، مون سون کاایک سسٹم سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے جو بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر