Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلیجی ریاستوں کے بعد طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں بھی داخل، بارشوں کے طویل سلسلے کی پیشگوئی

Now Reading:

خلیجی ریاستوں کے بعد طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں بھی داخل، بارشوں کے طویل سلسلے کی پیشگوئی

خلیجی ریاستوں کے بعد طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں بھی داخل، بارشوں کے طویل سلسلے کی پیشگوئی

خلیجی ریاستوں میں بارش برسانے والا سسٹم اب پاکستان میں داخل ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم خلیجی ریاستوں میں تیز بارشوں کا باعث بنا تھا، ان کے مطابق سسٹم مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز بارشوں کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تیز بارشیں متوقع ہیں، اس سسٹم کے تحت بارشوں میں بجلی گرنے کے واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ آج شام سے سسٹم کے اثرات کراچی اور سندھ پر ظاہر ہونا شروع ہوں گے، یہ اسپیل 3 سے 4 دن ملک میں رہے گا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں 17 سے 22 اپریل کے دوران بارش، آندھی اور ژالہ باری کی توقع ہے، پہلے اسپیل کے دوران پنجاب میں 18 سے 19 اپریل بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

Advertisement

بلوچستان میں 17 سے 19 اپریل، سندھ میں 18 سے 19 اپریل بارش اور ژالہ باری جبکہ خیبرپختونخوا میں 17 سے 21 اپریل تک بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت میں 18 سے 22 اپریل بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا دوسرا اسپیل 25 اپریل سے شروع ہو کر 29 اپریل تک رہے گا اس میں بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ بارش کے اس سسٹم کے تحت کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے، کل سندھ بھر میں بارش متوقع ہو گی، کراچی میں خلیجی ریاستوں جیسی طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج پھر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
اگلے چار روز تک طوفانی بارشیں؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
مسلسل 5 دن تک بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر