2025 کے آخری سپر مون کا حسین نظارہ 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان بھر میں پر دیکھا جا سکے گا۔
سائنس کہتی ہے جب پورا چاند اپنے مدار کے دوران زمین کے قریب ترین مقام پر آتا ہے، تو یہ زمین سے قربت کی وجہ سے یہ عام دنوں کے مقابلے میں ذرا بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے جسے عام طور پر ‘سپر مون’ کہا جاتا ہے۔
ایک سپر مون کو کسی بھی دوسری رات میں چاند سے کہیں زیادہ بڑا اور بہت زیادہ روشن ہونے کے طور پر ریکارڈ کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ رواں برس کا آخری سپر مون ہے اور موسم کے اعتبار سے اسے کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔
رواں برس کا آخری سپر مون 5 دسمبر کی صبح 04:15 بجے تقریباً 99.8 فیصد روشن حالت میں اپنے عروج پر پہنچے گا۔
پاکستان میں سپر مون کل شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، 4 اور 5 دسمبر کی پوری رات پاکستان میں سپر مون باسانی دیکھا جا سکے گا۔


















