Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج اور کل کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی میں آج اور کل موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے، جس کے مطابق شہر میں آج مجموعی طور پر موسم خشک جبکہ صبح و رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 50 فیصد کے درمیان رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مختلف سمتوں سے 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج مجموعی طور پر خشک اور سرد رہے گا اور رات کے وقت سردی میں مزید اضافہ محسوس ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ سردیوںاور رومانس کا گہرا تعلق، سائنسی تحقیق میں بھی ثابت ہوگیا