Site icon بول نیوز

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات اہم پیشگوئی

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات اہم پیشگوئی

کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھ رہی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں سردی کی شدت میں باقاعدہ اضافہ 15 دسمبر کے بعد ہونا شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی راتیں مزید سرد ہونے لگی جبکہ شہر کا درجہ حرارت 2 ڈگری مزید گر گیا ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں مشرقی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا جبکہ آیندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتادیا

Exit mobile version