Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ انتہائی محدود

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہر قائد میں دھند کا راج ہے اور حد نگاہ انتہائی محدود ہوگئی ہے، تاہم آج مطلع صاف رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات اہم پیشگوئی

شہر قائد آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مشرقی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہر میں سردی کی شدت میں باقاعدہ اضافہ 15 دسمبر کے بعد ہونا شروع ہوگا۔