کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد جبکہ بالائی اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کی راتیں مزید ہونے لگی ہیں، دن بدستور گرم، تاہم آج مطلع صاف رہے گا۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں اس وقت مشرقی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردی میں اضافہ ہو گا یا نہیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے اسی طرح آج خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال میں مطلع ابرآلود، ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔


















