Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 0.6 کلو میٹر تک محدود

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے دھند محسوس کی گئی

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری  کے مطابق شہر قائد میں آج صبح سے ہی دھند چھائی ہوئی ہے اور اس وقت حد نگاہ محض  0.6 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

امیر حیدر لغاری  کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے دھند محسوس کی گئی، جبکہ خنکی میں بھی کمی آئی ہے۔

شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سردیوں کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 تا 30  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کے ساتھ دھند چھائی ہوئی ہے، تاہم دن بدستور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرقی ہوائیں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔