Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں مزید اضافہ ہوگیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب شہر میں مزید بارش کا امکان نہیں ، تاہم صبح میں ہلکی پھوار پڑسکتی ہے

شہر قائد میں گزشتہ شب موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ کراچی میں رات گئے آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد، ضیاء الدین احمد روڈ، سول لائنز میں بادل جم کے برسے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

اس کے علاوہ شاہراہ فیصل، طارق روڈ، صدر، سولجر بازار، جمشیدروڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی ابر کرم برس پڑا، سائٹ ایریا، میٹروول، اورنگی ٹاؤن میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب شہر میں مزید بارش کا امکان نہیں ، تاہم صبح میں ہلکی پھوار پڑسکتی ہے۔