Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے،

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے، جبکہ خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

آج پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخر میں شدید سردی کی پیشگوئیوں کو مسترد کردیا

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

 اسی طرح ڈیرہ بگٹی،کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی، سبی اور گردونواح میں دھند چھائے رہنےکا امکان ہے۔