شہرِ قائد اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور یخ بستہ ہواؤں سے معمولات زندگی متاثر، آج مطلع مکمل صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم سردی کی شدت 5 ڈگری تک محسوس کی گئی ، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت 5 ڈگری تک محسوس
شہر قائد میں گزشتہ روز پارہ 21.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج پارہ 20سے 22ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے، جبکہ سردی کی شدت 28 جنوری تک برقرار رہے گی۔
