Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں؛ محمکہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

کراچی میں آج اور کل معمول سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی

کراچی: مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں کو متاثر کرے گا، جو کل ملک کے بالائی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اس موسمی نظام کے زیرِ اثر سندھ کے اضلاع سکھر، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور دادو میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل معمول سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ شہر میں کل اور پرسوں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔