Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج؛ کیا آج بارش ہوگی؟

شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی: شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد اور خشک ہے جبکہ آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سردی کی لہر جنوری کے اختتام تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شمال مشرق کی سمت سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت 5 ڈگری تک محسوس