ملک کے بالائی علاقوں میں حالیہ بارشوں اور شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
بلوچستان کے بالائی علاقوں اور پاک افغان سرحدی پٹی میں واقع چمن، قلعہ عبداللہ اور زیارت میں شدید برفباری کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہوچکا ہے جبکہ کئی مقامات پر زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بھاری برفباری کے نتیجے میں اہم رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے بالائی علاقوں میں بھی بند سڑکوں کی بحالی کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں اور برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔


















