شہر قائد میں اس وقت دھند کا راج ہے اور حد نگاہ 2.5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے تاہم آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 54 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر میں فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شمال مشرق سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ حالیہ سردی کی لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔


















