Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد دھند کی لپیٹ میں حد نگاہ متاثر

کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہر قائد میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے اور حد نگاہ 2.5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے تاہم آج بھی موسم  سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 54 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے  ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، شہر میں فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ حالیہ سردی کی لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔