شہر قائد میں اس وقت دھند کا راج ہے اور حد نگاہ 2.5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے تاہم آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 86 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر میں فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے 6کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔


















