ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، مالم جبہ، کوہستان، کالام، سوات، پارہ چنار اور وزیرستان کے چند مقامات پر بھی ہلکی بارش یا برفباری متوقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ نارووال، سیالکوٹ، جہلم اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش یا برفباری کی بھی توقع ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

















