شہر قائد سے سردیاں رخصت ہونے لگی، دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 49 فیصد ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
کراچی میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے، اور حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرقائد میں اس وقت شمال مشرق سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ شہر میں فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔



















