شہر قائد سے سردیاں رخصت ہونے لگی، دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 49 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔


















