ملک میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں آج چند مقامات پر بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 تا 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
کراچی میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے اور حد نگاہ 3 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرقائد میں اس وقت شمال مشرق سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔


















