Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ انتہائی محدود

شہر میں فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں

شہر قائد میں اس وقت دھند کا راج ہے اور حد نگاہ 1.2 کلو میٹر تک محدود ہوگئی، تاہم  دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 90 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، تاہم گرمی کی شدت 3 ڈگری زائد محسوس کی جارہی ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا  33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم شہر میں فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔