Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتایا دیا

کراچی میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے اورحد نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے

شہرقائد میں سردیاں ختم، دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 74 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

کراچی میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے اورحد نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں اس وقت شمال مشرق سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر میں فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔