Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں آج بھی کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہرقائد میں آج مطلع مکمل صاف، تاہم گرمی میں بتدریج اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت شمال مغرب سے  7  کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جنکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔