Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران جنگ کے اثرات، پاکستان کے مغربی حصوں میں فضائی آلودگی کا خدشہ

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور موسم کی صورتحال کی پیش گوئی

ایران میں جاری جنگ اور تیل کے ذخائر پر بمباری کے باعث فضائی آلودگی کے ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ ایران میں جاری جنگ اور تیل کے ذخائر پر بمباری کے باعث پاکستان کے مغربی علاقوں میں فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور موسم کی صورتحال کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: فضائی آلودگی دل کی صحت کے لیے خطرناک قرار، تحقیق

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ خیبر، مہمند، پشاور، صوابی اور مردان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

چارسدہ، نوشہرہ، بنوں، اورکزئی، کرم، کوہاٹ اور ہنگو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلودگی کا امکان ہے۔

ژوب، قلعہ عبداللہ، پشین اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں زیادہ تر موسم خشک رہے گا۔