محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر شہر میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مارچ سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا، اس مغربی سسٹم کے زیرِ اثر سندھ بھر سمیت کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 سے 21 مارچ کے دوران مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اس وقت شہر میں شمال مغربی سمت سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

















