شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟
شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مغرب سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

















