Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد، بارش اور ژالہ باری کا امکان

بارش کے دوران تیز ہواؤں کے جھکڑ اور بجلی کڑکنے کے امکانات بھی موجود ہیں

مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت سندھ بھر سمیت کراچی میں 18 تا 19 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر پر کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی شہریوں کیلئے خوشخبری

سندھ کے دیگر اضلاع جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ اور میرپورخاص میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران تیز ہواؤں کے جھکڑ اور بجلی کڑکنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔