شہر قائد میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے ہلکی تا معتدل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صدر، زینب مارکیٹ، شاہراہ فیصل، گرومندر، لیاقت آباد ، ناظم آباد، گلستان جوہر، اسکیم 33، ہائی وے پر بھی ہلکی بارش جاری ہے۔
اسی طرح ایم اے جناح روڈ، کھارادر، میٹھادر، ٹاور کے علاوہ عائشہ منزل، ایف بی ایریا اورا اطراف میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل رات سے آج صبح 8 تک بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 55.6 ملی میٹر جبکہ سب سے کم سعدی ٹاؤن 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح ناظم آباد میں 29.6، ماڑی پور میں 22 ،سرجانی ٹاؤن میں 16، اورنگی ٹاؤن میں 15.6، ڈی ایچ اے میں 15، کیماڑی میں 14 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
گلستان جوہر میں 13 ملی میٹر، بحریہ ٹاؤن میں 12.5، گلشن حدید میں 11، اولڈ ایئر پورٹ میں 10، جناح ٹرمینل میں 10، شاہراہ فیصل میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

















