Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں موسم کا بدلتا مزاج؛ آج بارش ہوگی؟

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ہفتے کے روز شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، جس کی وجہ سے موسم میں نمی کا احساس برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ہونے والی بارش کے باعث شہر میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے، تاہم دن کے اوقات میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔