شہرقائد میں آج دن کے آغاز کے ساتھ ہی باران رحمت خوب جم کے برسے جس کے بعد عید کی خوشیاں دو چند ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد کا باعث آج مزید بارش کا امکان ہے۔
شہرقائد میں شام یا رات میں بارش کا ایک اور اسپیل برس سکتا ہے جس کے بعد کل اور پرسوں شہر میں بارش کے امکانات نہیں ہے تاہم عید کے دوسرے اور تیسرے روز شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم خوشگوار رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آج صبح ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش جناح ٹرمینل پر 13.2، جبکہ سب سے کم سرجانی ٹاؤن میں 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گلشن حدید میں 11.4، ماڑی پور میں 11، اولڈ ایئرپورٹ میں 10.8 جبکہ ناظم آباد میں 9.7، شاہراہ فیصل میں 8 اور کورنگی میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


















