ملک میں آج شام سے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ داخل ہوگا جس کے تحت ملک کے بالائی علاقوں سمیت سندھ میں 25 تا 29 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں کے جھکڑ، ژالہ باری متوقع ہے جبکہ بجلی کڑکنے کے بھی قوی امکانات موجود ہیں۔
25، 26 اور 28 ،29 کو ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد اور کراچی میں موسلادھار بارشوں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے شہر میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔


















