کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حبس میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔


















