Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں تیز بارش کے امکانات معدوم، ہلکی بارش متوقع

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

 شہرقائد میں تیز بارش کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں تاہم شام کے اوقات میں بونداباندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے جوکہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور شہر میں اس وقت شمال مغربی سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔