شہرقائد میں آج تیز ہواؤں کا راج ہے تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بونداباندی یاہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی سے ہوا چل رہی ہے۔
















