کراچی میں جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس ہوگی۔
آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے تاہم آج بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔


















