روس کے تیل بردار جہاز میں ناروے کی بندرگاہ پر آگ بھڑک اُٹھی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو بختا نازڈونک نامی روسی تیل بردارجہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کا شکار ہونے والے جہازمیں تقریباً 2 لاکھ لیٹرایندھن موجود تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عملے کے 29 میں سے 12 ارکان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جہاز میں موجود زیادہ تر ڈیزل آئل رات کے وقت ہی جل گیا تھا لیکن اس بات کا خدشہ ہے کہ اس میں سے تیل سمندر میں بھی بہہ گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں اب تک کسی کی ہلاکت کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
پولیسس کے مطابق جہاز میں آگ لگنے کی وجہ بھی فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ جبکہ حادثے کے بعد تقریبا 100افراد کو جائے وقوعہ سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ بختا نازڈونک1991 میں ناروے میں تعمیر کیا گیا تھا۔


















