جنوبی ایشیا ئی ممالک میں جاری حالیہ مون سون بارشوں نے تبا ہی مچا دی ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے شمالی ضلع میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریا میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے بند ٹوٹ گیا۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز دریائے جمنا میں طغیانی کے باعث بند ٹوٹنے سے ارد گرد کے 40 دیہات زیر آب آگئے جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔
بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں بے گھر افراد کو بھارت کی شمالی ریاست بہار اور آسام میں محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے ۔
دوسری جانب بھارت میں بھی حالیہ شدید بارشوں سے 92 ریاستیں متاثر ہوئی ہیں ۔
واضح رہے کہ جنوبی ایشیا میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جون سے اکتوبر تک جاری رہتا ہے جو بعض اوقات سیلاب اور طوفان کی صورتحال اختیار کرلیتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News