
ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ 7 جولائی کے بعد ہم اپنی یورینیم کی افزودگی مزیدبڑھا دیں گے جس میں ضرورت کے مطابق اضافہ جاری رہے گا۔
تہران میں کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے جاتے تو ہم چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے ذریعے مقررہ اہداف سے قطع نظر اپنی ضرورت کے مطابق یورنیم کی افزودگی میں ا ضافہ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے دوسرے ملک اپنے وعدے پورے نہیں کرتے تو ایران کا ارک جوہری ری ایکڑ اس ماہ کی سات تاریخ کے بعد اپنی پہلے والی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردے گا۔
صدر روحانی نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے لیے یورپ کی کمزور کارکردگی پر تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ یورپ اور وہ ممالک جو انسانی حقوق کے دعوے دار ہیں امریکہ کی اس ظالمانہ اقدام کی مذمت نہیں کرتے ہیں اور ان کے اقدامات کے سامنے خاموش بیٹھے ہیں اور اپنی خاموشی کا ازالہ کرنے کے لیے کچھ نہیں کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یورپی ملک 2015 کے جوہری معاہدے کو فعال رکھنے کے لیےایران کے مطالبات پورے کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News