Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا،کانگریس ارکان نے اردو میں وزیراعظم کوخوش آمدید کہا

Now Reading:

امریکا،کانگریس ارکان نے اردو میں وزیراعظم کوخوش آمدید کہا

وزیر اعظم عمران خان کی کیپٹل ہل آمد پر کانگریس ارکان نے ان کا شاندار استقبال کیااور پاکستان کی قومی زبان اردو میں وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔

 وزیراعظم  عمران خان نے کیپٹل ہل میں کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں، ان کےہمراہ  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی  نے کہا کہ پاکستان امریکا کیلیے بہت اہم ملک ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی امریکا کی ترقی میں اہم کردار اداکررہےہیں،امریکا میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد کا تعلق پاکستان سے ہے،جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لئے وزیراعظم عمران خان کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہوں،دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کےخلاف پاکستان کا تعاون حاصل ہے۔

اس مو قع پررکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلیے وزیراعظم عمران خان کی خدمات کا خیر مقدم کرتے ہیں

پاکستان کے ساتھ تعلیم،قابل تجدید توانائی کے شعبےمیں تعاون کریں گے،جنوبی ایشیا میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، پاکستان کی آبادی کا 60 فیصدنوجوانوں پر مشتمل ہے،امریکی انتظامیہ کو پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے ہوں گے۔

Advertisement

 رکن کانگریس جم بینکس نے کہا کہ افغانستان میں امن  کیلئے وزیراعظم عمران خان کی خدمات قابل ستائش ہیں امریکی  صدرٹرمپ سے وزیراعظم کی ملاقات مفید رہی، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نےہزاروں قربانیاں دیں ہیں، وزیراعظم عمران خان نے افغان مسئلےکا تاریخی حل تجویز کیا۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا یوکرین پر حملہ جاری، 8 یوکرینی شہری ہلاک، 35 زخمی
جارجیا، سابق وزیر اعظم 3 سال بعد نجی کلینک سے دوبارہ جیل منتقل
جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مضبوط حمایت کا اعادہ
شوگر اور موٹاپے میں مبتلا افراد کیلیے امریکا سے خوفناک خبر
ایران خشک سالی کے دہانے پر، تہران شہر خالی کرنے کی نوبت آگئی
امریکی تاریخی کا سب سے طویل حکومتی شٹ ڈاؤن ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر